You are currently viewing Digital Education

Digital Education

 اگر آپ قیمت دیکھے بغیر چیزیں خریدنا چاہتے ہیں
تو آپ کو کام بھی دن رات کا وقت دیکھے بغیر کرنا ہوگا

مشورہ جس چیز کے متعلق لینا ہو تو ہمیشہ ایسے شخص سے لو
جو یا تو اس کام میں ناکام ہو چکا ہو یا پھر اس میں کامیاب ہو چکا ہو

The Importance, Need, and Benefits of Digital Education in the Present Time

جیسے جیسے دنیا جدید سے جدید دور میں داخل ہوتی جا رہی ہے اور ہر قسم کے کاروبار اور کام کمپیوٹر کے مرہونِ منت ہوتے جا رہے ہیں ـ ویسے ہی کمپیوٹر کی تعلیم کی اہمیت بھی آئے روز بڑھتی جا رہی ہے ـ یہ سب وہ باتیں ہیں جو آپ سمیت ہر پاکستانی شخص جانتا ہے ـ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے متعلق نا تو ہماری حکومتیں سنجیدہ ہیں اور نا ہی والدین، اساتذہ، معاشرہ اور نا ہی نوجوان طبقہ ـ
ڈیجیٹل تعلیم کی بنیادی تعلیمات نا تو سکول، کالج اور یونیورسٹیز میں ہیں ـ نا ہمارے محلوں یا شہروں میں ہیں ـ اور اگر کہیں ہیں بھی تو ان کا ہونا نا ہونا ایک برابر ہے ـ
اور اگر آنلائن سیکھنے کی کوشش کریں گے تو کورسز کی فیس جمع کرنے کے بعد بس دعائیں ہی کریں گے کہ اللہ کرے کہ یہ کوئی دھوکہ یا فراڈ نا ہو ـ
حکومت سے بھی درخواست ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لانسنگ ورک کے متعلق بنیادی تعلیم نویں جماعت سے ہی لازمی طور پر نصاب کا حصہ بنائیں کیونکہ پاکستان میں میٹرک پاس کرنے والے اگر سو بچے ہوں تو ان میں سے بمشکل چالیس ہی میٹرک کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں ـ باقی کے ساٹھ فیصد بچوں کو گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے نوکریاں کرنی پڑتی ہیں ـ اگر ان سب نے ڈیجیٹل تعلیم حاصل کی ہو گی تو حالات بہت مختلف ہو سکتے ہیں ـ
اس بلاگ میں ہم اسی متعلق تفصیلاََ بات کریں گے اور ہر ممکنہ آپشن کو استعمال میں لانے کی کوشش کریں گے ان شاء اللہ تعالیٰ عزوجل ـ!ـ  

پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کا ستیاناس کرنے والے عناصر ـ!ـ

The Elements Responsible for the Ruin of Digital Education in Pakistan

Stoppages to step ahead toward Digitalization

ـ1ـ انٹرنیٹ کی غیر دستیابی، اور آسمان کو چھوتی قیمتیں ـــــ ڈیجیٹل میدان میں آگے بڑھنے کیلئے اچھے اور سستے انٹرنیٹ کا موجود ہونا ایک بنیادی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں دونوں ہی دستیاب نہیں، انٹرنیٹ دینے والی کمپنیاں ایسی منہ زور جانور بن چکی ہیں کہ جب مرضی ہے یہ کال ریٹ یا  انٹرنیٹ پیکج ریٹ بڑھا دیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہمیں پوچھنے والا کوئی نہیں، اور نہ ہی کوئی یہ پوچھنے والا ہے کہ یہ کیا ڈرامہ ہے کہ انٹرنیٹ ہر جگہ کیوں دستیاب نہیں ہوتا ـ
ـ2ـ انٹرنیٹ اور کمپیوٹرز کے صحیح استعمال کی آگاہی ــــــ اساتذہ کی اس حوالے سے ٹریننگ نہ ہونا، کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کے صحیح استعمال کے متعلق لیکچرز کا نہ ہونا، حکومت کا تعلیم میں ڈیجیٹلائزیشن کے متعلق سنجیدہ نہ ہونا، ہم چاہے زندگی کے کسی بھی لیول پہ ہوں ـ موبائل اور انٹرنیٹ کو ہم نے صرف ایک ہی مقصد کیلئے استعمال کرنا ہے اور وہ ہے ساری دنیا کی خوبصورت لڑکیوں کو دیکھنا ـ
ـ3ـ زبان کا عمل دخل ـــــ  پورے پاکستان میں عام بولی جانے والی زبان اردو ہے، جبکہ ڈیجیٹلائزیشن سے جڑی ہر چیز انگریزی زبان میں موجود ہے، اب اس کے دو حل ہیں یا تو حکومت اردو کے بڑے بڑے اساتذہ کو جمع کر کے ہر قسم کی تعلیم کا اردو ورژن بنوائے،  تا کہ سب کو سیکھنے میں آسانی ہو، اور دوسرا حل یہ ہے کہ کہ پرائمری جماعت سے ہی انگریزی تعلیم کا زیادہ عمل دخل تعلیمی نصاب میں ڈال دیا جائے ـ
ـ 4ـ سمجھدار لوگوں کی کمی ـــــ  آس پاس ایسے لوگوں کی شدید کمی ، جو ہمیں آنے والے وقت کی ضرورت کے حساب سے تعلیم حاصل کرنے میں مفید مشورہ دے سکیں ـ بس ایک ہی مشورہ ملتا ہے ، بیٹا کوئی سرکاری نوکری کر لو بڑھاپے میں پینشن ہو گی، اولاد ٹھیک نا بھی نکلی تو بھوکے نہیں مرو گے ، عجیب منطق ہے ، جب صحیح تعلیم اور کام نہیں کرو گے اور اولاد کو ساری زندگی ایک ایک چیز کیلئے ترساؤ گے تو خود ہی تو سامان بنا رہے اپنی ذلالت کا ـ 
ـ5ـ کامیاب لیکن خودغرض لوگ ـــــ  آس پاس کے اکادکا اگر کامیاب ہوں تو وہ کسی اور کو کامیاب ہوتا ہوا دیکھ لیں ـ یہ تقریباََ ناممکن ہے ـ
ـ6ـ سیکھنے اورسکھانے والوں کی کمی ــــ   ایک طرف یہ مسئلہ کہ کوئی سیکھنے والا نہیں ہوگا تو انسٹیٹیوٹ کیسے کھلیں گے، دوسری طرف مسئلہ ہے کہ سکھانے والے نہیں ہوں گے تو کوئی سیکھے گا کہاں سے ؟ اس حوالے سے (سیلانی ماس آئی ٹی) کی کراچی میں اور ( الخدمت بنوقابل) کی کراچی اور اب باقی بڑے شہروں میں بہت اہم کورسز بالکل مفت کروانے کا جو سلسلہ چلا ہے ، دعا ہے کہ اللہ پاک ان کو مزید ہمت دے ـ
ـ7ـ میٹرک کے بعد سوچے سمجھے بغیر تعلیم ـــــ میٹرک پاس کرنے کے بعد تعلیم جاری رکھنے والوں کی عام غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے میٹرک کے گریڈ کے حساب سے سائنس، کامرس یا آرٹس چن لیتے ہیں، میرا ماننا ہے کہ میٹرک کے بعد تعلیم صرف اسی حالت میں جاری رکھو کہ جب آپ اس کو بالکل آخر تک پہنچا سکتے ہوں، ہمارے یہاں عام رواج ہے کہ بارہویں یا چودہویں تک سائنس، آرٹس یا کامرس کی تعلیم کر لی جاتی ہے اور پھر پتہ چلتا ہے کہ گھر والے مزید نہیں پڑھا سکتے، اور پھر آنکھ بند کر کے کہیں ایسی جگہ نوکری لگ جاتے ہیں جو کہ میٹرک کی تعلیم پر بھی مل جانی تھی، کیا فائدہ ہوا اس سب کا ؟ اگر پہلے ہی یہ سوچ لیا ہوتا کہ کیا میں اس فیلڈ میں آنے والی ہر مشکل کہ پار کر لوں گا یا نہیں ؟ چار سال بعد یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، کوئی شک نہیں کہ تعلیم کبھی ضائع نہیں ہوتی لیکن وہ آپ کو لازمی فائدہ دے یہ آپ کی حکمت عملی پہ منحصر ہوتا ہے ـ

ڈیجیٹل تعلیم بہتر کرنے کیلئے تجاویز برائے حکومتِ پاکستان و عوام ؛؛؛ 

“Suggestions for the Government of Pakistan and the People” To improve Digital Education

Digital Education

حکومتی ذمہ داریاں ـ!ـ

پانچویں جماعت سے کمپیوٹر کی تعلیم کو تعلیمی نصاب ک لازمی حصہ قرار دینا
پورے پاکستان کے اساتذہ کی ڈیجیٹل تعلیم کے حساب سے ٹریننگ کروانا
نویں اور دسویں جماعت میں ڈیجیٹلائزیشن کے بنیادی کورسز اور کالج یونیورسٹیز میں ایڈوانس کورسز کا اہتمام
ترجیحی بنیادوں پہ پورے ملک میں انٹرنیٹ اور موبائل کے صحیح استعمال کی آگاہی فراہم کرنا
آسمان پہ پہنچی ہوئی کمپیوٹرز، موبائلز اور لیپ ٹاپ کی قیمتوں کو واپس زمین پہ لانا
پورے ملک میں سستے اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرنا
کم قیمت پر اچھے کورسز کروانے والے انسٹیٹیوٹس کا قیام عمل میں لانا تا کہ نوکری پیشہ اور کاروباری لوگ بھی اس سسٹم کا حصہ بن سکیں
حکومتی پالیسی اس حساب سے بنانا تا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہو

Public responsibilities about Digital Education

پاکستانی عوام کی ذمہ داریاں ـ!ـ

سکول کالجز اور آنلائن کورسز میں حصہ لیں اور ڈیجیٹل ہنر سیکھیں، اور اس کا صحیح استعمال شروع کریں
والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں میں اس تعلیم کا شوق پیدا کریں اور سیکھنے میں مدد کریں
والدین کو چاہیئے کہ بچوں کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کے ذمہ دارانہ رویے کہ متعلق تعلیم دیں
ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرنا، اور اسے اپنی زندگیوں کہ آسان بنانے کیلئے استعمال کرنا
اساتذہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا انہیں بھی چاہیئے کہ وہ خود بھی سیکھیں اور طلباء کو سکھانے کے ساتھ ساتھ ان میں اس چیز کا صحیح استعمال اور فوائد سے آگاہ کریں

جائز طریقے سے پیسے کمانے کے ذرائع ـ!!!ـ

نمبر 1 – نوکری
نمبر 2 – کاروبار/کھیتی باڑی
نمبر 3 – فری لانسنگ/ڈیجیٹل مارکیٹنگ/آنلائن ورک

چلیں ،،،   بسم اللہ کریں، ذرا ان آمدنی کے ذرائع پر بھی روشنی ڈالتے ہیں ـ!ـ 

نوکری/  نوکر بنیں ، نوکر پیدا کریں ـ!ـ

Be a servant if u dont have Digital Education

 

نوکری کریں، نوکر بنیں، نوکر ہی پیدا کریں، خود بھی ذلیل رہیں، والدین اور بیوی بچوں کو بھی ذلیل رکھیں، ساری زندگی ان کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھیں،  اور بس مر کھپ جائیں کسی سرکاری ہسپتال کے بیڈ پہ، کسی ڈاکٹر کا انتظار کرتے ہوئے ـ
گھر میں ہر قسم کے ایونٹ میں غیر حاضر رہیں، غم کے موقع پہ مہمانوں کی طرح آئیں اور دو دن بعد چلے جائیں ـ
جس انسان کا ذریعہ آمدن صرف ایک ہو وہ انسان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہوتا ہے ـ
کچھ لوگ تعلیم حاصل نا کر کے ذلالت (نوکری) حاصل کرتے  ہیں اور بہت سارے لوگ میٹرک، ایف اے، بی ـ اے اور ایم ـ اے کر کے اپنے لئے ذلالت (نوکری) حاصل کرتے ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی عقلمند سے مشورہ لئے بغیر بس اندھادھند پڑھائی کرتے ہیں اور پھر اس پروفیشن میں جانے کے وسائل ان کی پہنچ سے دور ہوتے ہیں، جیسے سائنس والوں کا ڈاکٹر بن جانا، کامرس والوں کا بینک میں اچھی پوسٹ پر جانا، یا آرٹس والوں کا کسی اچھی جگہ چلے جانا ـ

  

Hard workss without Digital Education

کاروبار/کھیتی باڑی کریں ، خود پریشان رہیں ، گھر والوں کو خوش رکھیں ـ!ـ

بنیادی طور پر کاروبار بہت سی قسم کے ہوتے ہیں لیکن ہم دیکھیں گے اسے دو کیٹگریز میں ،،، پہلے نمبر وہ کاروبار ہے جو آپ کو باپ دادا کی طرف سے وراثت میں ملا ہوا ہو اور کافی بڑے لیول پہ ہو ، اور دوسرے نمبر پہ وہ کاروبار ہے کہ جسے آپ خود اپنی محنت سے شروع کرتے ہیں ـ
کاروبار چاہے جس لیول کا بھی ہو، پہلے یا دوسرے ،،، اگر آپ اس میں ہر وقت بذاتِ خود مزدور کی طرح کام کرتے ہیں تو درحقیقت آپ کسی نوکری کرنے والے شخص تو بہتر ہیں لیکن آپ کی اپنی زندگی عذاب ہی ہوگی،،، جیسا کہ اپنی دکان، ہوٹل، کھیتی باڑی وغیرہ آپ کی زندگی کو ہر پل مصروف رکھتے ہیں اور اس بیچ آپ نا اپنی صحت اور خوشی کی پرواہ کر سکتے ہیں اور نا ہی آپ اپنی فیملی کو وقت دے سکتے ہیں ـ
اگر آپ کا کاروبار اس لیول کا ہے کہ آپ کو اس میں بہت زیادہ وقت نہیں دینا پڑتا اور آمدن بہت اچھی آ رہی ہے تب تو آپ خوش نصیب ہیں اور آپ اپنی زندگی کو انجوائے کر سکتے ہیں اور اپنی فیملی کا بھی بہت اچھے طریقے سے خیال رکھ سکتے ہیں ـ  

Business types

خلاصہ یہ کہ اگر آپ کا کاروبار بھی آپ کو چوبیس گھنٹے پریشان رکھتا ہے تو آپ کے کاروبار اور ایک نوکری پیشہ انسان میں بس اتنا ہی فرق ہے کہ نوکری کرنے والے شخص کے حالات کبھی نہیں سدھر سکتے جبکہ آپ کے پاس یہ امید ہے کہ ہو سکتا ہے آپ کی اولاد میں سے کوئی اس کاروبار میں جدت لا سکے اور ٹینشن فری زندگی گزار سکے ـ 

Hard work make you a real men

آنلائن کام کی اہمیت ـ!ـ

ـ1ـ  جب دنیا ہر سیکنڈ جدت کی طرف جا رہی ہے تو ہم پاکستانیوں کو جدت پسندی سے کیا مسئلہ ہے ـ2ـ آنلائن کوئی بھی ہنر سیکھیں اور جہاں مرضی ہے اور جب مرضی ہے وہاں بیٹھ کر اس وقت کریں ـ3ـ اس میں جتنی محنت کرو گے اتنا ہی زیادہ کماؤ گے اور آگے بڑھ سکتے ہیں ـ4ـ نوکری اور چھوٹے کاروبار میں آئے روز ہونے والی بک بک اور لوگوں کی سیاستوں سے ہمیشہ کی آزادی

freedom through work hard ـ5ـ انٹرنیٹ کے ذریعے کسی کی محتاجی کے بغیر پوری دنیا کے کلائنٹس تک خود رسائی ـ6ـ آنلائن ایک ہنر سیکھنے کے بعد آئے روز نیا سے نیا ہنر سیکھیں ـ7ـ کام کے وقت اور فیملی کو دینے والے وقت کا تعین خود کریں اور خوش رہیں ـ8ـ آنلائن ہنر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو اپنے ہنر سے پور کریں اور اچھی خاصی آمدنی کمائیں اور پیسوں کے مسائل سے چھٹکارا پائیں ـ9ـ اپنے کام کے خود ہی مالک بنیں ـــ اپنے باس خود ہی بنیں ـ10ـ آپ یقین کریں کہ اگر آنلائن کام کرنے کے فوائد بتاتا رہوں گا تو یہ پوسٹ اتنی لمبی ہو جائے گی کہ آدھے سے زیادہ لوگ تو بیچ میں ہی چھوڑ جائیں گے، لہٰذا آج سے ہی کوئی ہنر سیکھنا شروع کریں، کمانا شروع کریں اور اپنی زندگی اور اپنے سے جڑے لوگوں کی زندگیوں میں سکون اور خوشیاں لائیں

آنلائن کام سیکھنے کا روڈ میپ ـ!ـ

Make this day great for yourself
  • Computer Programming:

    • Python
    • Java
    • C++
    • JavaScript
  • Web Development:

    • HTML, CSS, JavaScript
    • React.js, Angular, Vue.js
    • Node.js, Express.js
    • PHP, Ruby on Rails
  • Database Management:

    • SQL
    • MongoDB
    • Oracle
    • MySQL
  • Networking:

    • Cisco Certified Network Associate (CCNA)
    • CompTIA Network+
    • Certified Information Systems Security Professional (CISSP)
  • Cybersecurity:

    • Certified Ethical Hacker (CEH)
    • CompTIA Security+
    • Offensive Security Certified Professional (OSCP)
  • Cloud Computing:

    • Amazon Web Services (AWS) Certification
    • Microsoft Azure Certification
    • Google Cloud Certification
  • Software Development:

    • Agile and Scrum methodologies
    • DevOps practices
    • Mobile App Development (Android, iOS)
  • Data Science and Analytics:

    • Data Analysis with Python or R
    • Machine Learning
    • Big Data Technologies (Hadoop, Spark)
  • IT Support and Administration:

    • CompTIA A+
    • Microsoft Certified Solutions Expert (MCSE)
    • Linux Administration (Red Hat, Ubuntu)
  • Project Management:

    • Project Management Professional (PMP)
    • Certified ScrumMaster (CSM)
  • Digital Transformation Fundamentals:

    • Digital Transformation Strategy
    • Business Model Innovation
    • Change Management
  • Data Analytics and Big Data:

    • Data Science with Python or R
    • Big Data Technologies (Hadoop, Spark)
    • Data Visualization (Tableau, Power BI)
  • Cloud Computing:

    • Amazon Web Services (AWS) Certification
    • Microsoft Azure Certification
    • Google Cloud Platform (GCP) Certification
  • Artificial Intelligence and Machine Learning:

    • Machine Learning with Python
    • Deep Learning
    • AI for Business
  • Internet of Things (IoT):

    • IoT Fundamentals
    • IoT Security
    • IoT Applications in Industry
  • Cybersecurity:

    • Cybersecurity Essentials
    • Risk Management and Compliance
    • Ethical Hacking
  • Robotic Process Automation (RPA):

    • RPA Tools (UiPath, Blue Prism)
    • RPA Implementation
    • RPA for Business Processes
  • Blockchain Technology:

    • Blockchain Fundamentals
    • Blockchain Development (Ethereum, Hyperledger)
    • Blockchain Applications
  • Digital Marketing:

    • Social Media Marketing
    • SEO and SEM
    • Content Marketing and Strategy
  • User Experience (UX) and Design Thinking:

    • UX/UI Design
    • Design Thinking
    • Human-Centered Design
  • Enterprise Resource Planning (ERP):

    • SAP ERP
    • Oracle ERP
    • Microsoft Dynamics
  • Smart Manufacturing and Industry 4.0:

    • Smart Factory Technologies
    • Industry 4.0 Fundamentals
    • Advanced Manufacturing
  • Freelancing Fundamentals:

    • Introduction to Freelancing
    • How to Start Freelancing
    • Building a Freelance Portfolio
  • Time Management and Productivity:

    • Time Management Techniques
    • Productivity Tools and Apps
    • Balancing Multiple Projects
  • Marketing and Branding:

    • Personal Branding for Freelancers
    • Social Media Marketing for Freelancers
    • Building an Online Presence
  • Client Management:

    • Effective Communication with Clients
    • Negotiation Skills
    • Managing Client Expectations
  • Financial Management:

    • Pricing Your Services
    • Invoicing and Payments
    • Basic Accounting for Freelancers
  • Project Management:

    • Project Planning and Scheduling
    • Using Project Management Tools (Trello, Asana)
    • Risk Management
  • Skill-Specific Courses:

    • Graphic Design (Adobe Photoshop, Illustrator)
    • Web Development (HTML, CSS, JavaScript)
    • Content Writing and Copywriting
    • Digital Marketing (SEO, Social Media)
    • Video Editing (Adobe Premiere, Final Cut Pro)
    • Programming (Python, JavaScript)
    • Translation and Language Services
  • Networking and Community Building:

    • Building a Freelance Network
    • Joining Freelance Communities (online forums, social media groups)
    • Attending Freelance Events and Workshops
  • Legal Knowledge:

    • Understanding Freelance Contracts
    • Intellectual Property Rights
    • Legal Considerations for Freelancers
  • Freelance Platforms:

    • How to Use Upwork
    • How to Use Fiverr
    • How to Use Freelancer.com
    • Optimizing Profiles on Freelance Platforms
  • Advanced Freelancing:

    • Scaling Your Freelance Business
    • Outsourcing and Delegation
    • Creating Passive Income Streams

آئی ٹی سیکٹر کورسز

ڈیجیٹلائزیشن کورسز

فری لانسنگ کورسز

    • Computer Programming:

      • Python
      • Java
      • C++
      • JavaScript
    • Web Development:

      • HTML, CSS, JavaScript
      • React.js, Angular, Vue.js
      • Node.js, Express.js
      • PHP, Ruby on Rails
    • Database Management:

      • SQL
      • MongoDB
      • Oracle
      • MySQL
    • Networking:

      • Cisco Certified Network Associate (CCNA)
      • CompTIA Network+
      • Certified Information Systems Security Professional (CISSP)
    • Cybersecurity:

      • Certified Ethical Hacker (CEH)
      • CompTIA Security+
      • Offensive Security Certified Professional (OSCP)
    • Cloud Computing:

      • Amazon Web Services (AWS) Certification
      • Microsoft Azure Certification
      • Google Cloud Certification
    • Software Development:

      • Agile and Scrum methodologies
      • DevOps practices
      • Mobile App Development (Android, iOS)
    • Data Science and Analytics:

      • Data Analysis with Python or R
      • Machine Learning
      • Big Data Technologies (Hadoop, Spark)
    • IT Support and Administration:

      • CompTIA A+
      • Microsoft Certified Solutions Expert (MCSE)
      • Linux Administration (Red Hat, Ubuntu)
    • Project Management:

      • Project Management Professional (PMP)
      • Certified ScrumMaster (CSM)
  • Digital Transformation Fundamentals:

    • Digital Transformation Strategy
    • Business Model Innovation
    • Change Management
  • Data Analytics and Big Data:

    • Data Science with Python or R
    • Big Data Technologies (Hadoop, Spark)
    • Data Visualization (Tableau, Power BI)
  • Cloud Computing:

    • Amazon Web Services (AWS) Certification
    • Microsoft Azure Certification
    • Google Cloud Platform (GCP) Certification
  • Artificial Intelligence and Machine Learning:

    • Machine Learning with Python
    • Deep Learning
    • AI for Business
  • Internet of Things (IoT):

    • IoT Fundamentals
    • IoT Security
    • IoT Applications in Industry
  • Cybersecurity:

    • Cybersecurity Essentials
    • Risk Management and Compliance
    • Ethical Hacking
  • Robotic Process Automation (RPA):

    • RPA Tools (UiPath, Blue Prism)
    • RPA Implementation
    • RPA for Business Processes
  • Blockchain Technology:

    • Blockchain Fundamentals
    • Blockchain Development (Ethereum, Hyperledger)
    • Blockchain Applications
  • Digital Marketing:

    • Social Media Marketing
    • SEO and SEM
    • Content Marketing and Strategy
  • User Experience (UX) and Design Thinking:

    • UX/UI Design
    • Design Thinking
    • Human-Centered Design
  • Enterprise Resource Planning (ERP):

    • SAP ERP
    • Oracle ERP
    • Microsoft Dynamics
  • Smart Manufacturing and Industry 4.0:

    • Smart Factory Technologies
    • Industry 4.0 Fundamentals
    • Advanced Manufacturing
  • Freelancing Fundamentals:

    • Introduction to Freelancing
    • How to Start Freelancing
    • Building a Freelance Portfolio
  • Time Management and Productivity:

    • Time Management Techniques
    • Productivity Tools and Apps
    • Balancing Multiple Projects
  • Marketing and Branding:

    • Personal Branding for Freelancers
    • Social Media Marketing for Freelancers
    • Building an Online Presence
  • Client Management:

    • Effective Communication with Clients
    • Negotiation Skills
    • Managing Client Expectations
  • Financial Management:

    • Pricing Your Services
    • Invoicing and Payments
    • Basic Accounting for Freelancers
  • Project Management:

    • Project Planning and Scheduling
    • Using Project Management Tools (Trello, Asana)
    • Risk Management
  • Skill-Specific Courses:

    • Graphic Design (Adobe Photoshop, Illustrator)
    • Web Development (HTML, CSS, JavaScript)
    • Content Writing and Copywriting
    • Digital Marketing (SEO, Social Media)
    • Video Editing (Adobe Premiere, Final Cut Pro)
    • Programming (Python, JavaScript)
    • Translation and Language Services
  • Networking and Community Building:

    • Building a Freelance Network
    • Joining Freelance Communities (online forums, social media groups)
    • Attending Freelance Events and Workshops
  • Legal Knowledge:

    • Understanding Freelance Contracts
    • Intellectual Property Rights
    • Legal Considerations for Freelancers
  • Freelance Platforms:

    • How to Use Upwork
    • How to Use Fiverr
    • How to Use Freelancer.com
    • Optimizing Profiles on Freelance Platforms
  • Advanced Freelancing:

    • Scaling Your Freelance Business
    • Outsourcing and Delegation
    • Creating Passive Income Streams

طریقہِ کار ـ!ـ
ـ1ـ   اوپر بتائے گئے ٹاپکس میں سے کسی ایک طرف سے شروع کریں اور اس کو پورا دن دیں، اس ٹاپک کو (یوٹیوب) (گوگل) (فیس بک) (چیٹ جی پی ٹی) اور جہاں کہیں سے بھی آپ اس کے متعلق بلاگ، آرٹیکل، ویڈیو ٹیوٹوریل یا آڈیو میں معلومات لے سکتے ہیں لیں، اور ایک ڈائری میں شام کے وقت اپنے خیالات کو نوٹ کریں کہ
مستقبل میں اس ہنر کی کیا اہمیت ہوگی ؟
مجھے یہ کام سیکھنے میں اور پھر اس کو کرنے میں آسانی ہوگی یا نہیں ؟
ماہانہ اندازََ کتنی انکم نکالی جا سکتی ہے ؟
ـ2ـ   اسی طرح ہر ایک ٹاپک کو، خواہ وہ اوپر لسٹ میں ہو یا کہیں اور سے آپ کو پتہ چلے، اس کو پورا دن اچھے سے دیکھیں اور ڈئری میں اس کے متعلق اپنے خیالات لازمی لکھیں، اور پھر کوئی ایک ہنر چن لیں اپنے لئے ـ
ـ3ـ   ہنر چن لینے کے بعد باقی ہر طرح کے آنلائن ہنر سیکھنے کی طرف سے آنکھیں بند کر لیں، اور دن رات ایک کر دیں اپنے چنے ہوئے ہنر کو سیکھنے کیلئے
ـ4ـ   فری میں سیکھنے کیلئے (یوٹیوب) (چیٹ جی پی ٹی) اور (گوگل) کا استعمال کریں۔
ـ5ـ  اسی طرح اگر آپ کورسز خریدنا چاہتے ہیں تو یہ کچھ پلیٹ فارمز ہیں جہاں سے آپ کو کم قیمت پر اچھے کورسز مل سکتے ہیں (یوڈیمائی) (گوگل) (یوٹیوب) (کورسیرا) (ای ڈی ایکس) (لنکڈ ان) (سکل شئیر) (یڈاسٹی)  یہاں سے آپ کو بآسانی اچھے کورسز مل سکتے ہیں
ـ6ـ   جیسے بھی آسانی ہو بس وہی طریقہ اپنائیں اور اپنی پریکٹس شروع کریں اور اپنے ہنر کے استاد بنیں
ـ7ـ  صرف ایک ہنر سیکھیں اور پھر اپنے اس ہنر کو آپ کم از کم بائیس پلیٹ فارمز پر اپنی پروفائل (پورٹ فولیو) بنا کر لوگوں کو بیچ سکتے ہیں اور وہ پلیٹ فارمز یہ ہیں

(Fiverr) (Upwork) (Freelancer) (Guru) (Toptal)  (Remote.co) (We Work Remotely)
(FlexJobs) (AngelList) (99designs) (Dribbble) (Behance) (PeoplePerHour)
(Udemy) (Teachable) (Skillshare) (Coursera) (LinkedIn Learning) (LinkedIn)
(Facebook Groups) (Instagram) (Twitter)

 ـ8ـ   اس کے علاوہ آپ یوٹیوب پر ویڈیو ٹیوٹوریلز کے ذریعے یوٹیوب سے بھی کما سکتے ہیں اور یوٹیوب پر لوگوں کو پیڈ کورس کروا کر بھی کما  سکتے ہیں
ـ9ـ   اپنے علاقے میں سٹارٹ میں چھوٹے سے سیٹ اپ کے اندر لوگوں کو فزیکلی بھی کورس کروا سکتے ہیں ـ

!کچھ الگ مشورے ـ!ــ!ـ!ـ!ـ

اگر آپ کے پاس ایک ہزار روپے ہوں اور سامنے والے کے پاس بھی ایک ہزار روپے ہوں ، اگر آپ اپنا نوٹ اسے دے دیں اور وہ شخص اپنا نوٹ آپ کو دے دے ، تب بھی آپ دونوں کے پاس ایک ایک ہزار روپے ہی ہوں گے ،،، لیکن اگر آپ کے پاس ایک ہنر یا آئیڈیا ہو گا اور اس شخص کے پاس بھی ایک ہنر یا آئیڈیا ہوگا اور وہ آئیڈیا یا ہنر آپ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کریں گے تو آخر میں آپ دونوں کے پاس دو آئیڈیاز/ہنر ہوں گے ـــــ 

Unity is power

خدارہ ـ!     ٹک ٹاک پہ لڑکیاں دیکھنا، یوٹیوب پہ دنیا کے گندے ترین پاکستانی ولاگرز کو دیکھنا اور انسٹاگرام یا کوئی بھی ایسی ایپ جو آپ کا وقت اور پیسہ برباد کرے اس سے اپنے آپ کو چھٹکارا دلوائیں ـ
اپنے ساتھ ایسے قریبی دوستوں کا گروپ بنائیں جو کہ کام کو سنجیدہ ہو کر کریں ، ناں کہ ایسے ہوں کہ جو آپ کا بھی دل خراب کر دیں ـ
دوستوں میں کوئی انسان کا بچہ نہ ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ، محلے میں، سکول میں یا کہیں سے بھی ایسے دوستوں کو ڈھونڈیں تا کہ اگر کہیں پہ آپ کو کوئی چیز سمجھنے میں پریشانی ہو تو ہو سکتا ہے گروپ کے کسی اور ممبر کو وہ چیز آسانی سے سمجھ آ گئی ہو ـ
اگر آپ کہیں مصروف ہوتے ہیں کام میں ، اور اگر ایک گھنٹہ بھی فری ملے تو لازمی اپنا لیپ ٹاپ / کمپیوٹر کھولیں اور اپنے ہنر کو سیکھیں ، اگر کام کی جگہ پر فری وقت ملے اور کمپیوٹر/لیپ ٹاپ سے دور ہوں تو موبائل میں یوٹیوب/گوگل/چیٹ جی پی ٹی وغیرہ پہ اپنے ہنر کے متعلق ویڈیوز دیکھیں 
شروع میں ایسا کام سیکھنا شروع کریں جو آپ کو بہت آسان لگے ، اگر پیسے کا سوچ کر مشکل کام سیکھنے لگ گئے تو ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا ، کیونکہ آپ تنگ ہو جائیں گے اور آخرکار چھوڑ دیں گے ـ
 

digital work

اگر آپ پہلے سے کوئی آنلائن ہنر/سکل جانتے ہیں تو برائے مہربانی کمنٹ سیکشن میں اپنے تجربے اور مفید مشورے سے ضرور آگاہ کیجئے گا ، کیا خبرآپ کے ایک کمنٹ کی وجہ سے کتنے لوگوں کا فائدہ ہو جائے ـ اور یہ بھی بتائیے گا کہ اس بلاگ پوسٹ میں کیا خامیاں تھیں ، تا کہ ان کو دور کیا جا سکے ،  اور پوسٹ پر آنے والے لوگوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے ــ
اگر آپ پہلے سے کوئی آنلائن ہنر/سکل نہیں جانتے ہیں تو آپ بھی اس بلاگ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیے گا کہ اس پوسٹ نے آپ کو کتنا متاثر کیا ؟ اور اگر آپ کو کسی چیز کی کمی محسوس ہوئی ہو تو وہ بھی لازمی بتائیے گا تا کہ ہم اس کمی کو دور کر سکیں ـ
اگر آپ کو یہ بلاگ پوسٹ پسند آئے تو  گلگت بلتستان پہ لکھی گئی پوسٹ کو بھی لازمی پڑھیں ــــــــ جزاک اللہ خیرا

This Post Has One Comment

  1. Umer

    Wonderfully describe everything,,, buht khooob

Leave a Reply